سڑکوں پر زیبرا کراسنگ کاکام شروع

 ابتدائی طور پر مال روڈ، جیل روڈ، اور فیروزپور روڈ پر زیبرا کراسنگز لگانے کا آغاز ،45کروڑ 59 لاکھ تخمینہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹیپا کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کی موجودگی کے باوجود لاہور میں سڑکوں پر ترقیاتی کاموں میں اس کا کردار محدود ہو گیا ۔ ٹریفک سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں رکھنے کے باوجود عملی اقدامات ایل ڈی اے کے ہاتھ میں چلے گئے ۔شہر بھر میں زیبرا کراسنگز کا کام ٹیپا کے بجائے ایل ڈی اے کر رہا ہے۔ منصوبے کیلئے 45 کروڑ 59 لاکھ 92 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر مال روڈ، جیل روڈ، اور فیروزپور روڈ پر زیبرا کراسنگز لگانے کا آغاز کیا گیا ۔