ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ضلع ساہیوال کی دیگر شاہراہوں و رابطہ سڑکوں پر مناسب مقامات پر زیبرا کراسنگ نہ ہونے کے باعث پیدل سڑک کر اس کرنے میں شہریوں کو دشواریوں کو سامنا ہے جنہیں تیز رفتار ٹریفک کے سامنے سے بھاگ کر سڑک کراس کرنا پڑتی ہے جس سے حادثات جنم لے رہے ہیں ،شہریوں کے مطابق روڈ کی سڑک کے دونوں اطراف آبادیاں اور تجارتی مراکز و مارکیٹیں قائم ہیں جس کے باعث آمد ورفت میں اضافہ ہے مگر اس دو کلو میٹر کے احاطہ میں زیادہ رش کے مقامات پر زیبرا کراسنگ موجود نہیں اور جن چند جگہوں پر اس حوالے سے نشانات لگائے گئے تھے وہ بھی مٹ چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو سڑک عبور کرتے وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال پولیس سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔