ملک بھر میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، صارفین شدید پریشان

ملک بھر میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، صارفین شدید پریشان

ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 اگرچہ زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، تاہم دکانداروں کو مرغی 400 روپے فی کلو سپلائی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمتیں 590 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ صاف گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی 2 روپے فی درجن کا اضافہ ہوا ہے۔ اب انڈے کی نئی قیمت 308 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9,120 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجہ انڈوں کی سپلائی میں کمی اور طلب میں اضافہ بتایا جاتا ہے۔صارفین اور دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر قیمتوں کا تعین اور کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی کی روزمرہ ضروریات خریدنے کی استطاعت میں آسانی ہو۔