ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ امریکی سپر ماڈلز جی جی حدید اور بیلا حدید نے پہلی بار اپنی 23 سالہ سوتیلی بہن ایڈن نکس کے بارے میں انکشاف کیا ہے، جو گزشتہ عرصے تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جی جی اور بیلا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایڈن نکس نے اپنے سوتیلے والد کی وفات کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر اپنی اصل پہچان دریافت کی۔ اس ٹیسٹ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ فلسطینی نژاد محمد حدید کی بیٹی ہیں۔ایڈن کا تعلق محمد حدید اور ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈل کے مختصر رشتہ سے ہے، جو اس وقت کا تھا جب جی جی اور بیلا کی والدہ یولینڈا حدید نے 2001 میں محمد حدید سے طلاق لے لی تھی۔ ایڈن نے اپنی پرورش فلوریڈا میں پائی اور 19 سال کی عمر میں والد کے انتقال کے بعد اپنی اصلی شناخت تلاش کرنے کا سفر شروع کیا۔
تحقیقات کے دوران ایڈن کا رابطہ جی جی اور بیلا سے ہوا، جنہوں نے انہیں خاندان میں خوش آمدید کہا اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایڈن کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
ایڈن اس وقت نیویارک میں مقیم ہیں اور فیشن ڈیزائننگ، اسٹائلنگ اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔