امریکی اپیل عدالت نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پربحال کردئیے

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی اپیل عدالت نے ٹرمپ ٹیرف عارضی طور پربحال کردئیے ہیں ۔گذشتہ روز امریکی عدالت نے ٹرمپ ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا تھا جس پرٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کیخلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اپیل کورٹ میں دائر درخواست میں مو قف اپنایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا ، تجارت اور ٹیرف پر صدر کے اختیارات محدود کیے تو تنازع دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔