خیبر پختونخوا: دوسرے مرحلے میں 37ہزار 906ا فغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی

پشاور (آئی این پی)خیبر پختونخوا سے دوسرے مرحلے میں ہزاروں افغان باشندے افغانستان واپس چلے گئے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہناہے کہ دوسرے مرحلے میں 37ہزار 906افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز مختلف بارڈرز سے وطن واپس گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق 20ہزار 243غیر قانونی تارکین وطن کو براستہ طورخم افغانستان بھجوایا گیا۔گذشتہ روز طور خم سرحد سے 606غیر قانونی تارکین کو افغانستان بھجوایا گیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 243افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو بھی واپس وطن بھیجا گیا۔