پشاور(آئی این پی ) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔جاری بیان کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف موثر آپریشن نہ ہونے پر شدید برہمی ہے اس لئے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرائے کے گھروں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔محکمہ داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کیلئے قائم کیمپ صوبائی حکومت کیلئے مالی بوجھ بن چکے ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔