اسلام آباد(آئی ا ین پی) امریکی تھنک ٹینک سٹمسن سنٹر کا کہنا ہغے کہ امریکا ایران کشیدگی کے حل کیلئے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز ہیں۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میمورنڈم پر دبا ئو کے باوجود پاکستان امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کو جنگ بندی اور مذاکرات کی طرف واپس لانے کے لئے مشترکہ تجویز پیش کی، ایرانی وزیر داخلہ کی حالیہ اسلام آباد آمد پاکستان کی ثالثی پر تہران کے اعتماد کا مظہر ہے۔