اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی، نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پنجاب تنظیم کون چلائے گا؟ پاکستان تحریک انصاف مخمصے کا شکار ہوگئی، پنجاب میں پارٹی کے معاملات چلانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم سامنے آئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب کمیٹی تحریک انصاف کے 9 رہنماں پر مشتمل ہوگی، کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب خان، عالیہ حمزہ ملک، احمد خان بچھر، میاں اکرم عثمان، رائے حسن نواز عون عباس پپی ، احمد چٹھہ اور ملک تیمور بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔