بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک، مداحوں میں ہنگامہ

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک، مداحوں میں ہنگامہ

بالی وڈ کی تاریخ میں کمائی کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہو گئی، جس پر شائقین میں شدید ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

یہ فلم ادتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بنی اور 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔فلم نے ریلیز کے فوراً بعد تمام ریکارڈ توڑ دیے، جس کے بعد سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی تقریباً 4 گھنٹے طویل فلم کا پائریٹڈ ورژن آن لائن اپ لوڈ کر دیا گیا، حالانکہ ہدایتکار نے شائقین سے خصوصی اپیل کی تھی کہ فلم کو خراب معیار میں نہ دیکھیں اور نہ ہی شیئر کریں۔ادتیہ دھار نے کہا تھا کہ:"فلم کو کسی کے موبائل پر دھندلی ویڈیو میں دیکھنا مناسب نہیں اور براہ کرم اسپوئلرز شیئر نہ کریں۔"اس کے باوجود ایک یوٹیوب چینل نے مکمل فلم اپ لوڈ کر دی، جس پر صارفین نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور کئی مداحوں نے ہدایتکار کو ٹیگ کرتے ہوئے نوٹس لینے کی درخواست کی۔