انیل کپور نے فلم 'دھرندھر 2' میں کیمیو سے انکار کر دیا

انیل کپور نے فلم 'دھرندھر 2' میں کیمیو سے انکار کر دیا

انیل کپور نے بالی ووڈ کے پروفیسرنل رویے اور وعدوں کی پابندی کے تحت فلم ’دھرندھر 2‘ میں کیمیو کرنے سے انکار کیا، جسے انہوں نے اپنا ذاتی نقصان قرار دیا۔

اداکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلم ساز آدیتیہ دھر نے انہیں کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر مبنی فلم کے سیکوئل میں مختصر کردار کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے وقت کی کمی کی وجہ سے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔ انیل کپور نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی تاریخیں پہلے ہی ایک اور فلم کے لیے فکس کر چکے تھے، اس لیے انہوں نے وعدے کو نبھانا زیادہ اہم سمجھا۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کے کیریئر میں کامیابی صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ پیشہ ورانہ دیانتداری اور وعدوں کی پابندی کی وجہ سے حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق، یہ موقع چھوڑنا ان کے لیے نقصان ہے، لیکن وہ مستقبل میں فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد افواہیں شروع ہو گئی ہیں کہ سیکوئل میں کیمیو کردار کون ادا کرے گا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کردار عمران ہاشمی ادا کر سکتے ہیں، لیکن فلم سازوں کی جانب سے ابھی اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔یہ واقعہ بالی ووڈ میں ان کے پروفیشنل اصولوں اور ذاتی فیصلے کو اجاگر کرتا ہے، اور ان کے مداحوں میں تجسس پیدا کر رہا ہے کہ سیکوئل میں کون سے اداکار کو کیمیو کی پیشکش کی جائے گی۔