شادباغ: بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم ساحل گرفتار

شادباغ: بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم ساحل گرفتار

شادباغ میں پولیس نے ساحل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔