بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے افغان مہاجرین کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ بنا کر جعلی شناختی کارڈز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو ملنے والی مصدقہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس میں ایس پی سٹی توحید خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض خان نے پولیس ٹیم کے ساتھ موثر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل ولد عبد الرزاق اور بادشاہ خان ولد لاہور خان کے نام سے ہوئی، جو افغان شہری نقیب شاہ ولد زرکلام شاہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔پولیس کے مطابق گرفتار افغان شہری صوبہ خوست کا رہائشی ہے، جس نے چمن بارڈر سے دراندازی کے بعد بنوں تک چھپتے چھپاتے سفر کیا۔گرفتار افغان شہری نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے والد نے گروہ کے مفرور ارکان مامور سکنہ کوئٹہ اور زین اللہ سکنہ میرانشاہ سے 28 لاکھ روپے میں پاکستانی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا سودا کیا