برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ، 116 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی
لندن(آئی این پی )عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں نے خطرناک حد تک چھلانگ لگا دی جہاں برینٹ کروڈ ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ جنگ کے پھیلا ئورنے دنیا بھر میں توانائی بحران کے خدشات کو شدت دے دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 116 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.56 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گیا۔صرف ایک ماہ کے دوران برینٹ میں 59 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے