ترکمانستان میں پاکستانی سفیر احسن وگن کولاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا گیا وزارت خارجہ نے جانچ پڑتال کی ہدایت کردی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ٓترکمانستان میں پاکستانی سفیر کیکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ٓاینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا،امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔ٓوزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا ۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے۔