فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے‘انصاف میرا حق ہے اسے حاصل کر کے رہوں گی
دادو(مانیٹرنگ ڈیسک)دادا، والد اور چچا کے تہرے قتل کیس کے فیصلے پر امِ رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔انہوں نے کہا سرداروں کی خواہش ہے کہ وہ مجھے ڈرا ہوا اور روتا ہوا دیکھیں، تاہم یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ و سپریم کورٹ سے رجوع کروں گی‘ میرے حوصلے پہلے کی طرح آج بھی بلند ہیں اور ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انصاف میرا حق ہے اور میں اسے حاصل کر کے رہوں گی۔