ہمارا دل روتا ہے عمران خان تین سال سے پابند سلاسل ہیں:فواد چودھری

 بانی  کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ اس کے مستحق نہیں  ، عمران خان بہت بڑا آدمی ہے:سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ایک ٹی وی   پروگرام میں فواد چودھری   بانی پی ٹی آئی   کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی پرواہ ہے، ہمارا دل روتا ہے عمران خان گزشتہ تین سال سے پابند سلاسل ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ اس کے مستحق نہیں ہیں، عمران خان بہت بڑا آدمی ہے۔