ایبٹ آباد، بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق،4زخمی

جاںبحق ہونے والوں میں پانچ بچیاں بھی شامل،زخمی افراد ہسپتال منتقل
ایبٹ آباد(آئی این پی )ایبٹ آباد میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے حاجیہ گلی میں پیش آیا۔واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔