اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز ایک بار پھر سے متاثر ہوگئیں، صارفین کو اپنے اکائونٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی خدمات دوبارہ سے پاکستان کے طول و عرص میں متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، ملک کے کئی علاقوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا استعمال کرنے والے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔