پیرس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کیخلاف تحقیقات شروع

 پیرس (آئی این پی )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  ایک نئے قانونی بحران کی زد میں آگیا ، کیوں کہ فرانس میں پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم پر ڈیٹا سے چھیڑ چھاڑ اور فراڈ کے الزامات کی بنیاد پر باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق، یہ تحقیقات ملک کے سائبر کرائم یونٹ کی جانب سے کی جا رہی ہیں، جو جینڈر مری نامی تحقیقاتی ادارے کے تحت کام کرتا ہے۔