بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق پالیسی پر اپنے مشیروں کے درمیان اختلافات کے باعث پریشان ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایران کو کسی معاہدے پر آمادہ کرنا اتنا مشکل ثابت ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر امریکی انتظامیہ میں اب تک مکمل اتفاقِ رائے قائم نہیں ہو سکا۔رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نہیں چاہتے تھے کہ ایران سے متعلق تنازع اتنا طویل ہو، جبکہ واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث امریکا کو اسٹریٹجک مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق ایک اجلاس کے دوران ٹرمپ اپنے مشیروں پر برہم ہوئے اور ان پر طنز بھی کیا۔تاہم وائٹ ہاؤس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے درست نہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور حتمی فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔