صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

صوابی(آئی این پی )صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔یہ منفرد واقعہ صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں پیش آیا، جہاں خاتون کے ہاں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔