مقابلہ ، فہدی جٹ گینگ کا اہم شوٹر ہلاک

 سرغنہ فہدی جٹ امریکہ میں مقیم ،عمر بٹ اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری کے 13مقدمات میں مطلوب تھا 
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں سی سی ڈی اور ملز موں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فہدی جٹ گینگ کا اہم کارندہ عمر بٹ مارا گیا۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور فہدی گروہ کا اہم شوٹر تھا، اس کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے 13 مقدمات درج تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ گینگ کا سرغنہ فہدی جٹ اس وقت امریکہ میں مقیم ہے اور وہیں سے مبینہ طور پر اپنے نیٹ ورک کو چلاتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصول کرتا رہا۔