ملزم صابر عرف صابری جبار گھچہ کا شوٹر ،7افراد کے قتل میں ملوث تھا، مقابلے میں انجام کو پہنچا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواگجر کالونی کوٹ لکھپت میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن اور ملزمان اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں قتل،اقدام قتل ،بھتہ خوری اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم صابرعرف صابری شوٹر ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم صابر عرف صابری جبار گھچہ کا شوٹر تھاملزم صابر عرف صابری جبار گھچہ کے کہنے پر 7 افراد قتل کر چکا ہے ملزم انتہائی دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھاملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کا کہنا ہے کہ مفروران ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا