لاہور(کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ، واضع رہے کہ قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ صفیہ کی مدعیت میں 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ کے اوکاڑہ میں عبداللہ طاہر کے مخالفین کے گھروں پر چھاپے جاری ہیں تاہم تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ،ہے مخالفین گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔