دونوں شوٹر نے شناخت چپھانے کے لیے موٹرسائیکل سے اترنے کے بعد بھی ہیلمٹ پہنے رکھے
دونوں شوٹرز کو کلینک کے اندر داخل ، بازار میں بھی شوٹرز کو موٹرسائیکل سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) گلبرگ کیعلاقیمیں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج کے مطابق دو نوں شوٹر کو کلینک کے باہر موٹرسائیکل کھڑا کرتا دیکھا جا سکتا ہے، دونوں شوٹر نے شناخت چپھانے کے لیے موٹرسائیکل سے اترنے کے بعد بھی ہیلمٹ پہنے رکھے، ہیلمٹ سمیت دونوں شوٹرز کو کلینک کے اندر داخل ہوتے ہیں، بازار میں بھی شوٹرز کو موٹرسائیکل سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، کیس کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔