2 افسران انکوائری افسر مقرر، انکوائری مکمل کر کے سی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے
لاہور(آئی این پی )لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر ایس پی کینٹ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس کے مطابق چھاپے کے معاملے پر سی سی پی او نے 2 افسران کو انکوائری افسر مقررکردیا ہے، دونوں افسران نے واقعے کی جگہ کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق دونوں افسران انکوائری مکمل کر کے سی سی پی او کو رپورٹ بھجوائیں گے۔اس سے قبل اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر غلط فہمی کی بنیاد پر پر پولیس کی نفری لانے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا