ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کی میزبانی نیپال کرے گا۔
کرک انفو کے مطابق کوالیفائر کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ اسٹیڈیم میں 12 جنوری سے 2 فروری تک کھیلے جائیں گے، جبکہ مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ سے بہترین چھ ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔ اس مرحلے سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
اب تک پانچ ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا۔ نیوزی لینڈ دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔ یہ ورلڈ کپ جون اور جولائی 2026 میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔