زمبابوے نیوزی لینڈ کیخلاف 149 رنز بناکر آوٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بلاوائیو ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر  آوٹ ہو گئی۔زمبابوے کی ٹیم کیوی بولرز کے سامنے بے بس نظر ا?ئی اور صرف 149 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔ کپتان کریگ ارون 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، تافاڈزا نے 30 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 6 اور نیتھن اسمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو ا?و?ٹ کیا۔دن کے اختتام تک کیوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنا لیے۔ ڈیون کونوے 51 اور ول ینگ 41 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔