ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے اور نیوزی لینڈ سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گئے

زمبابوے، سری لنکا  میچ بارش کی نذر، آسٹریلیا کے لئے بڑا دھچکا ،  ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا
کینیڈا نے4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے‘نیوزی لینڈ کی ٹیم نے15ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا
کولمبو ‘چنئی(آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والے کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا۔ تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس طرح زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ رلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے،جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 15.1 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، گلین فلپس نے 76 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، راچن رویندرا نے 59 رنز بنائے۔