بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی، شرجیل میمن

بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی، شرجیل میمن

سندھ حکومت نے ٹریفک کے نظام کو جدید بنانے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر گاڑیوں کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کر دیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ اب بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔ اس اقدام سے فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء میں شفافیت یقینی ہوگی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایمبولینسز کے سائرن اور لائٹس صرف مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران استعمال ہوں گے تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رہے۔مزید برآں، سندھ حکومت نے عوامی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے نئی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بندرگاہ پر کچھ بسیں پہلے ہی موجود ہیں اور حکومت نے کل 500 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی ہے۔یہ اقدامات صوبے میں ٹریفک نظم و ضبط اور شہریوں کی حفاظت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، جبکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی دیکھ بھال اور فٹنس کی نگرانی آسان اور شفاف ہو جائے گی۔