تھرپارکر: غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں 5 روز کے دوران 6 بچے دم توڑ گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے کمزور قوت مدافعت اور دیگر بیماریوں کے باعث زیرِ علاج تھے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مٹھی ہسپتال میں 50 بچے مختلف امراض کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ایم ایس سول ہسپتال مٹھی نے کہا کہ بچوں کی موت کی بڑی وجوہات گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہیں۔