کوئٹہ: این سی سی آئی اے کی کارروائی میں 15 لاکھ روپے کی سیکسٹورشن میں ملوث ایک افغانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا اور تاوان وصول کرتا تھا۔ خطرناک گروہ ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔ملزم کا سراغ مو میٹا اور اے آئی ڈیٹا کی مدد سے لگایا گیا، کیونکہ مقامی ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر کوئٹہ سے ملزم کو گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے موبائل اور ہارڈویئر ضبط کیے، جن میں سینکڑوں حساس تصاویر موجود تھیں۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارنسک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔