اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

اسپین کی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ہزاروں افراد کو قانونی تحفظ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس اسکیم کے تحت وہ تارکین وطن اہل ہوں گے جو 2025 کے اختتام تک کم از کم پانچ ماہ اسپین میں قیام کر چکے ہوں۔ حکام نے بتایا کہ قانونی رہائشی حیثیت کے حصول کے لیے درخواستیں 2026 سے پہلے جمع کروانی ہوں گی۔اس کے علاوہ، درخواست دہندگان کے لیے پاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر قانونی تقاضے بھی پورے کرنا ہوں گے۔

قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور قونصلیتوں کے باہر طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جہاں تارکین وطن ضروری کاغذات مکمل کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اسپین میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو نہ صرف قانونی تحفظ ملے گا بلکہ انہیں روزگار، صحت اور سماجی سہولیات تک بہتر رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔