پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے انتخابات مکمل

 کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ چیئرمین، عمر سعید سی ای او، کرنل نبیل احمد رانا صدر، ناجیہ رسول سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر اظہارالحق فنانس سیکرٹری منتخب 
راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے انتخابات مکمل ہوگئے۔آئندہ چار سال کیلئے کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ چیئرمین، عمر سعید سی ای او، کرنل نبیل احمد رانا صدر، ناجیہ رسول سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر اظہارالحق فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ یہاں مقامی ہال میں چیئرمین الیکشن کمیشن عامر صابر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی ٹی ایف کے 2026 سے 2029 چار برس کیلئے انتخابات منعقد ہوئے جن میں تمام صوبوں اور فیڈریشن سے ملحقہ تمام اداروں کے نمائندگان سمیت تمام ممبران جنرل کونسل نے حصہ لیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی ٹی ایف کے چیئرمین لیفٹیننٹ کرنل وسیم جنجوعہ، سی ای او عمر سعید، صدر کرنل نبیل احمد رانا، سیکرٹری جنرل ناجیہ رسول، خزانچی ڈاکڑ اظہارالحق، سنیئر نائب صدر مرتضی حسن بنگش، نائب صدور کامران عمر قریشی، ڈی ایس پی محمودالحسن، ونگ کمانڈر احمد بلال، صبا شمیم جدون، سید عون عباس، ڈپٹی سیکرٹری ماجدہ حمید، محمد طلحہ،_نثار احمد، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی فراز عثمان، خلدون راجہ، سنیتا اشرف، عزیزالحسن بنگش، لبنی سفیر، محمد زبیر ماچہ، سید محمود شاہ، جلال حیدر، نزاکت علی، نعمت علی، سید صداقت حسین اور قیوم چنگیزی منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین کرنل(ر) وسیم جنجوعہ، صدر کرنل نبیل رانا اور سیکرٹری جنرل ناجیہ رسول نے تمام ممبران جنرل کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سپورٹس پالیسی کے مطابق الیکشن کرائے گئے ہیں اور نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔