ابھی طے ہونا باقی ہے امریکہ کوئی قابلِ قبول اور قابلِ تصدیق معاہدہ کر پائے گا یا نہیں: بل کاسیڈی
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر ریپبلکن رہنمائوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ریپبلکن سینیٹر لنڈزے گراہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھلنا شروع ہو جائے گی۔دوسری جانب بل کاسیڈی نے معاہدے پر سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ایران کے جوہری عزائم پر کوئی موثر روک نہیں لگائی گئی۔ریپبلکن رہنمائو ں کے متضاد بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکی سیاسی حلقوں میں اختلافِ رائے موجود ہے۔