ایران سے مذاکرات ناکام ، ٹرمپ کا متبادل منصوبہ تیار :لنڈسے گراہم

ٹرمپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول طاقت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں
 سعودیہ ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے،میرے خیال میں یہ 2026 میں ہونے والا ہے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریپلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے  انکشاف کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ٹرمپ   کا متبادل منصو بہ تیار ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں  ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں ناکام ہو گئیں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول طاقت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اخراجات پورے کرنے کیلئے وہاں سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کی جا سکتی ہے۔