پیٹرول پمپس لائسنس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سخت ردعمل دیں گے، ڈیلرز

 اگر کے فارم کی تجدید نہ ہوئی تو 12 فروری کو تمام پیٹرول پمپس غیر قانونی ہو جائیں گے
 اسلام آباد(آئی ا ین پی) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پیٹرول پمپس کے لائسنس اگلے مہینے 12 فروری کو ختم ہونے والے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو ملک بھر میں سخت ردعمل دیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کیلئے کے فارم کی تجدید کو ڈیجیٹلائزڈ آٹو گیجنگ سسٹم کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اگر کے فارم کی تجدید نہ ہوئی تو 12 فروری کو ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس غیر قانونی ہو جائیں گے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نیا آٹو گیجنگ ڈیجیٹل سسٹم لگانے کے لیے اربوں روپے درکار ہیں، جو پیٹرولیم ڈیلرز ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپس کے K فارم بارہ فروری کو ختم ہو رہے ہیں، جبکہ تجدید کے لیے آٹو گیجنگ ڈیجیٹل سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے