پاکستان نے نظرثانی شدہ ایکسپورٹ کنٹرول لسٹس جاری کر دیں

حساس اشیاء  ، ٹیکنالوجیز اور آلات کی برآمد کے لئے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا
نیوکلیئر اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اشیاء￿  اور ترسیلی نظام شامل ہیں : ترجما ن دفتر خارجہ
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004 کے تحت نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹس جاری کر دی ہیں، جن کے تحت حساس اشیاء  ، ٹیکنالوجیز اور آلات کی برآمد کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا۔نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹس کے تحت نیوکلیئر اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اشیاء￿  اور ترسیلی نظام شامل ہیں۔ برآمدی لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن، وزارتِ خارجہ سے رابطہ ضروری ہوگا۔نوٹیفکیشن 13 اکتوبر 2025 کو گزٹ آف پاکستان میں ایس آر او کے تحت شائع کیا گیا، اور یہ لسٹس اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویڑن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔