انتظامیہ کی کوشش صارفین کو متاثر نہ کیا جائے، مگر کسی حد تک اس کمی کے اثرات پڑیں گے
کراچی(آئی این پی )کے الیکٹر ک کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مونس عبداللہ علوی نے کہ کے-الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ صارفین کو متاثر نہ کیا جائے، مگر کسی حد تک اس کمی کئے گئے ٹیرف کے اثرات ان پر پڑیں گے۔ کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کے حوالے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے، اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ اڑھائی سال کی مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال غور کر کے جاری ہونے والے ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا ہے، کے الیکٹرک اس نظر ثانی ٹیرف کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے کہ آپریشنز کو کیسے جاری رکھا جائے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کٹوتی کے بعد جاری کئے گئے نظرثانی شدہ ٹیرف کے حوالے سے بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔