عازمین حج کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری روز

 عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں
  عازمین کے لیے سعودی تاشیر سینٹر آج اتوار شام پانچ  بجے کھلے رہیں گے
 سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا:ترجمان 
اسلام آباد(آئی این پی ) رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانے کا آج (اتوار) آخری  روز ہے    ۔ترجمان وزارت  مذہبی امور کے مطابق عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں، عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹر  آج(اتوار)  شام  بھی پانچ  بجے کھلے رہیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا، عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے فوری بائیو میٹرک مکمل کریں اور تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج کیلئے اولین ترجیح سعودی ویزہ بائیو ایپ کا استعمال ہونا چاہیئے جو موبائل پلے سٹور سے با آسانی ڈان لوڈ کی جا سکتی ہے