لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ وائلڈلائف لاہور کی ٹیم نے کارروائی کر کے مون مارکیٹ میں بندر تماشہ کرنے والے مداری کو گرفتار کر لیا ،مداری کے قبضے سے ریسس بندر برآمد کرلیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول نے کہا بندر کو جلو وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹرمنتقل کر دیا گیا۔