رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ڈیڈ لائن

رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی ڈیڈ لائن

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کے لیے ایک دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

 رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو آج رات 12 بجے تک مذاکرات کے لیے تیار ہو جانا چاہیے، کیونکہ وزیراعظم نے ملک کی بہتری کے لیے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھی، تو شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بات چیت کی دعوت دی تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد ان کے پاس شکوہ تھا کہ انتخابات کا نتیجہ الٹ دیا گیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے حکومت بنائی۔مشیر وزیراعظم نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال حکومت میں رہ کر مقدمات بنائے، مگر مسلم لیگ ن نے ان سے بات چیت کی۔

 انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور کو آنے دیں، ہمیں ان کے ساتھ بھی معاملات درست طریقے سے چلانے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ ایک سال میں سیاسی طور پر بہت نقصان اٹھایا ہے، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا، اور اسلام آباد پر چڑھائی کی، جس کا نقصان پی ٹی آئی کو انتظامی اور سیاسی سطح پر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو چکی ہے۔