پاکستان کی ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کو عمان سے گرفتار کرنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا، اور وہ گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے نے اس ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔