پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی استحکام رہا، جہاں 100 انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کی۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 784 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔گزشتہ روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تھا، اور 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی آئی ہے، اور انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔