آج بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز، مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور کھلتے ہی 434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 167,781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔پچھلے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ سیشن کے دوران انڈیکس نے 168,414.13 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی، جس سے مارکیٹ میں مثبت رجحان ظاہر ہوتا ہے۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 6 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 281 روپے پر آ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے کم ہو کر 281 روپے پر تھا، تاہم دن کے آخر میں 6 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔