پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 171,781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 171,204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280.20 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔