ریلوے مسافر خریدے گئے ٹکٹوں کیلئے ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے

  کراچی(آئی   این پی ) پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے، حکام کی جانب سے نئی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے۔ریلوے ٹکٹوں کی واپسی کی یہ ریفنڈ پالیسی رابطہ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فی صد ریفنڈ دیا جائے گا۔اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔