شارجہ (آئی این پی )شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا۔اماراتی پولیس کے مطابق خاتون نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مدد کی بجائے 'پیزا آرڈر' کرنے کی درخواست کی، خاتون کھل کر بات نہیں کر سکتی تھیں، ڈیوٹی افسر نے معاملے کی سنگینی کو سمجھ لیا۔پولیس نے بتایاکہ افسر نے پیزا آرڈر لینے کے انداز میں گفتگو جاری رکھی اور خفیہ طور پرضروری معلومات حاصل کیں۔پولیس کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے پرپولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔