لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے اضافی 180ارب روپے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت کے لاء افسر سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے جولائی سے وسط اپریل تک مجموعی طور پر ایک ہزار دو سو چونتیس ارب روپے سے زائد وصول کیے